ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / روٹ کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے خلاف نئی اننگز شروع کرنے اترے گا انگلینڈ کک کے کپتانی چھوڑنے کے بعدنئے کپتان کاہوگا سخت امتحان،پہلاٹیسٹ آج سے

روٹ کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے خلاف نئی اننگز شروع کرنے اترے گا انگلینڈ کک کے کپتانی چھوڑنے کے بعدنئے کپتان کاہوگا سخت امتحان،پہلاٹیسٹ آج سے

Wed, 05 Jul 2017 19:57:41  SO Admin   S.O. News Service

لندن،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کرکٹ میں جمعرات کو نئے دور کی شروعات ہوگی جب جو روٹ لارڈس میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹیم میں اوپنر کے طور پر شامل کک کے کپتانی چھوڑنے کے بعد روٹ کو فروری میں کپتان بنایا گیا تھا اور کپتان تبدیل کرنے کے بعد ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔انگلینڈ کو امید ہے کہ آسٹریلیا کے ا سٹیو سمتھ اور ہندوستان کے وراٹ کوہلی کی طرح یارکشر کا یہ 26سالہ بلے باز کو بھی نئی اونچائیوں تک لے جائے گا۔روٹ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج 2016میں ملی آٹھ ٹیسٹ شکست سے ٹیم کو نکالنا ہوگا جس میں ہندوستان میں 0-4کی شکست بھی شامل ہے۔یارکشر کے لئے ڈھیروں رن بنانے والے روٹ کے کاؤنٹی ساتھی گیری بیلنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔کیٹن جیننگس کی پیدائش جنوبی افریقہ میں ہوئی اور اب وہ اسی ملک کے خلاف کک کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی تیز بولنگ جوڑی انگلینڈ کی شروعات کو تیار ہے جبکہ مارک ووڈ ان کا ساتھ دیں گے۔انگلینڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ تیز گیند باز ٹوبی رولینڈ جونز کو ڈبیو کا موقع دیتے ہیں یا بائیں ہاتھ کے اسپنر لیام ڈاسن اپنے گھریلو میدان پر پہلی بار کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔


Share: